ملک بھر کے تمام تاجر دھڑوں نے اختلافات ختم کر کے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان کر دیا
18اگست کو ملک بھر میں ریجنل ٹیکس دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا ،حکومت کو ٹیکس واپس لینے کیلئے 30اگست کی ڈیڈ لائن دیدی گئی 36رکنی سپریم کونسل کو ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد آئندہ کے لئے لائحہ عمل کا اختیار حاصل ہوگا ،تاجر رہنماؤں کی اجلاس کی بعد پریس کانفرنس تمام دھڑے سپریم کونسل کے فیصلوں پر عمل کرنے کے پابند ہونگے،ٹیکس کی واپسی تک حکومت سے مذاکرات نہیں کیے جائینگے‘ اجلاس سے خطاب
ہفتہ 15 اگست 2015 22:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) ملک بھر کے تمام تاجر دھڑوں نے آپس کے اختلافات ختم کرتے ہوئے بینکوں سے لین دین پر عائد 0.3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کرتے ہوئے 18اگست کو ملک بھر میں ریجنل ٹیکس دفاتر کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کر دیا ،تاجروں نے حکومت کو ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کے لئے 30اگست کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے 36رکنی سپریم کونسل کا بھی اعلان کر دیاجسے ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد آئندہ کے لئے لائحہ عمل کا اختیار حاصل ہوگا ۔
ملک بھر سے تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کا اجلاس وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے ریجنل دفتر میں منعقدہواجس میں تمام اختلافات ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کیا گیا ۔اجلاس میں تاجر تنظیموں کے رہنماؤں اشرف بھٹی ،خالد پرویز ،نعیم میر ،شیخ مشتاق ،حاجی محمد افضل ، محبوب سرکی ، خالد پرویز ، رزاق ببر ، حاجی عبدل خان اورخواجہ افضل سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں سے لین دین پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھرکے تاجر متحد ہو گئے ہیں اور اس ٹیکس کو کسی بھی صورت قبول نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.