چوہدری شیر علی کا ذہنی توزن درست نہیں وہ بے لگام گفتگو کرتے رہتے ہیں ،رانا ثناء الله

ان کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں،فضول گفتگو پر کوئی قانونی ایکشن نہیں لوں گا پارٹی کے اندر بات کرونگا،گفتگو

ہفتہ 15 اگست 2015 22:21

چوہدری شیر علی کا ذہنی توزن درست نہیں وہ بے لگام گفتگو کرتے رہتے ہیں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله نے کہا ہے کہ چوہدری شیر علی کا ذہنی توزن درست نہیں وہ بے لگام گفتگو کرتے رہتے ہیں چوہدری شیر علی کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ژکہ جلسوں میں ایک دوسرے کے خلاف بے تکلفی سے گفتگو ہوتی آئی ہے بلدیاتی الیکشن کی وجہ سے الزمات لگائے جارہے ہیں۔ چوہدری شیر علی کی ذہنی کیفیت ٹھیک نہیں فضول گفتگو پر کوئی قانونی ایکشن نہیں لوں گا پارٹی کے اندر بات کر وں گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ن لیگ دو دھڑوں میں تقسیم نہیں ہوئی ایک ہی دھڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :