بھارت کا یوم آزادی پر چھوٹے پن کا مظاہر ہ، پاکستان رینجرز کے ساتھ مٹھائی کا تبادلہ کرنے سے انکار

ہفتہ 15 اگست 2015 20:18

بھارت کا یوم آزادی پر چھوٹے پن کا مظاہر ہ، پاکستان رینجرز کے ساتھ مٹھائی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء ) بھارت نے اپنے یوم آزادی پر چھوٹے پن کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سرحدوں پر پاکستان رینجرز کے ساتھ مٹھائی کا تبادلہکرنے سے انکار کردیا۔ہفتہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے اپنے یوم آزادی کے موقع پر چھوٹا پن دیکھتے ہوئے سرحد پر پاکستان رینجر ز کے ساتھ مٹھائی کا تبادلہ کرنے سے گریز کیا۔

(جاری ہے)

بی ایس ایف کے ڈی آئی جی محمد ایم فاروقی نے 69 ویں یوم آزادی کی اٹاری میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی اسکے علاوہ واہگہ پر بھی بی ایس ایف نے تقریبات منعقد کیں لیکن بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مٹھائی کا تبادلہ نہیں کیا گیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے یوم آزادی پر بی ایس ایف کو مٹھائی پیش کرنا چاہی مگر بی ایس ایف نے ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مٹھائی لینے سے انکار کردیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں پر حالیہ فائرنگ کے واقعات کے باعث کشیدگی پائی جاتی ہے ۔بھارتی فورسز مسلسل پاکستان کے علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کررہی ہیں جس سے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔