Live Updates

مشاہد اﷲ سے کوئی بات نہیں ہوئی ٗ انہوں نے میرے متعلق غلط بیانی کی ٗ جاوید ہاشمی

آئی ایس آئی پر کبھی الزام نہیں لگایا ٗ عمران خان نے بتایا تھا نواز شریف نے اسمبلی نہ توڑی تو جسٹس ناصر الملک اسمبلی توڑ دیں گے ٗمیڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 اگست 2015 20:02

مشاہد اﷲ سے کوئی بات نہیں ہوئی ٗ انہوں نے میرے متعلق غلط بیانی کی ٗ ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ مشاہد اﷲ سے ان کی کوئی بات نہیں ہوئی ٗمشاہد اﷲ نے میرے متعلق غلط بیانی کی، میں نے آئی ایس آئی پر کبھی الزام نہیں لگایا ٗ عمران خان نے بتایا تھا کہ نواز شریف نے اسمبلی نہ توڑی تو جسٹس ناصر الملک اسمبلی توڑ دیں گے۔

(جاری ہے)

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ مشاہد اﷲ سے میری کوئی بات نہیں ہوئی ٗمشاہد اﷲ نے میرے حوالے سے غلط بیانی کی، میں نے آئی ایس آئی پر کبھی الزام نہیں لگایا، انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دھرنے میں اسمبلی توڑنے سے متعلق بات کی۔

جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے اسمبلی نہ توڑی تو ناصر الملک توڑیں گے، عمران نے کہا تین ماہ کیلئے ٹیکنوکریٹس کی حکومت آئیگی پھر انتخابات ہوں گے، مارشل لاء نہیں آئے گا، شاہ محمود، عارف علوی، شفقت محمود اور شیریں مزاری بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات