لاہور، مصطفی کانجو سمیت 5 افراد کیخلاف درج 16سالہ طالبعلم زین علی قتل کیس کی سماعت18 اگست تک ملتوی

ہفتہ 15 اگست 2015 19:44

لاہور، مصطفی کانجو سمیت 5 افراد کیخلاف درج 16سالہ طالبعلم زین علی قتل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو سمیت 5 افراد کے درج 16سالہ طالبعلم زین علی کے قتل کیس کی سماعت18 اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کی جانب سے واقعہ کے عینی گواہان نجی ٹی وی کے کیمرہ مینوں کو بطور گواہ عدالت میں طلب کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت مکمل؛ کرکے فیصلہ آئندہ تاریخ تک محفوظ کر لیا ۔

سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو اور اس کے ساتھیوں سعید اللہ، صادق امین ،اکرام اللہ اور آصف کے خلاف مقدمہ درج ہے کہ انہوں نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے مخالفین پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجہ میں قریب سے گزرنے والا موٹرسائیکل سوار طالبعلم زین علی جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی حسنین زخمی ہوگیا تھا

متعلقہ عنوان :