مشاہد اللہ کی وضاحت عوام کے سامنے لائی جائے گی: پرویز رشید

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 اگست 2015 23:02

مشاہد اللہ کی وضاحت عوام کے سامنے لائی جائے گی: پرویز رشید

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اگست 2015 ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مشاہد اللہ کی وضاحت عوام کے سامنے لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر مشاہد اللہ کی جانب سےسابق آئی ایس آئی چیف ظہیر الاسلام پر گزشتہ سال اقتدار پر قبضہ کرنے کے ارادوں کے الزام کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ انہین معلوم نہیں کہ مشاہد اللہ نے یہ بات کہاں سے سنی ہے۔

وہ پوری ذمہ داری سے کہہ سکتے ہیں کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا کیونکہ وہ دھرنے کے دنوں میں ہر وقت وزیراعظم کے ساتھ ہی ہوتے تھے۔ اس واقعے کا حقائق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایک من گھڑت واقعہ ہے۔ اس حوالے سے مشاہد اللہ سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ مشاہد اللہ کی وضاحت کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :