کراچی میں جشن آزادی کے حوالے سے خریداری کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہریوں کی 5ارب روپے کی ریکارڈ خریداری

جمعہ 14 اگست 2015 21:38

کراچی میں جشن آزادی کے حوالے سے خریداری کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) کراچی میں جشن آزادی کے حوالے سے خریداری کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہریوں نے جشن آزادی کیلئے 5ارب روپے کی ریکارڈ خریداری کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان رینجرز کے مطابق اس سال کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر رینجرز کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے، جس کے باعث شہریوں نے شایان شان انداز میں جشن آزادی منایا اور 2لاکھ سے زائد شہریوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق جشن آزادی کیلئے کراچی میں خریدوفروخت کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ شہریوں نے پانچ ارب روپے کی ریکارڈ خریداری کی۔

متعلقہ عنوان :