پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے وزیر برائے کچی آباد ی جاوید ناگوری نے استعفیٰ دیدیا
جمعہ 14 اگست 2015 20:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے وزیر برائے کچی آباد ی جاوید ناگوری نے صوبائی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق جاوید ناگوری نے اپنی صحت خرابی کے باعث صوبائی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا جو وزیر اعلیٰ سندھ کو موصول ہو گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر جاوید ناگوری کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کی قیادت مطمئن نہیں تھی جس کے باعث ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ناگوری نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے عہدوں پر حالیہ کی جانے والی تبدیلیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا اور پارٹی قیادت کو کہا تھا کہ مرکزی عہدوں میں سے کوئی عہدہ لیاری کو دیا جائے ۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل وہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے قریبی ساتھی بھی سمجھے جاتے تھے تاہم بعد ازاں وہ پیپلز امن کمیٹی میں اختلافات کے باعث اُن سے الگ ہو گئے ۔
اس حوالے سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں اور رہیں گے اور بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے کارکن کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا ، میراکسی امن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے او رنہ ہی کبھی رہا ہے ۔ اس طرح کی تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیاری سے پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے ہیں او ررکن سندھ اسمبلی کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صحت خرابی کی وجہ پر وزارت سے استعفیٰ دیا ہے اور پارٹی عہدوں پر کوئی تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.