فیصل آباد ، لیز ایگریمنٹ کی خلاف ورزی اور دیگر بے ضابطگیوں پر میاں ٹرسٹ ہسپتال کے زیر انتظام قائم 39 دکانوں و ٹریول ایجنسیز کے دفاتر اور نیٹنگ فیکٹری سیل

بدھ 12 اگست 2015 23:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) ضلعی انتظامیہ نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے لیز ایگریمنٹ کی خلاف ورزی اور دیگر بے ضابطگیوں پر میاں ٹرسٹ ہسپتال کے زیر انتظام قائم 39 دکانوں و ٹریول ایجنسیز کے دفاتر اور عقب میں 7 کنال رقبہ پر قائم نیٹنگ فیکٹری کو سیل کر دیا تاہم میڈیکل سٹورز کو ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کے لئے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

ڈی سی او نے نور الامین مینگل کی طرف سے ایڈمن آفیسر ڈی سی او آفس ریاض حسین انجم کو میاں ٹرسٹ ہسپتال کی زیر استعمال سرکاری زمین و پراپرٹی کا نگران مقرر کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ( سٹی ) شاہ رخ نیازی نے ٹی ایم اے کے افسران اور پولیس فورس کے ہمراہ لاری اڈا کے قریب میاں ٹرسٹ ہسپتال کی طرف سے فلاحی طبی ادارہ کے لئے لیز پر حاصل کی گئی زمین کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کی پاداش میں دکانوں دفاتر اور فیکٹری کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نور الامین مینگل نے میاں ٹرسٹ ہسپتال کے زیر استعمال سرکاری اراضی کے لیز ایگریمنٹ اور دیگر بے ضابطگیوں کا جائزہ لینے کے لئے ای ڈی او ( فنانس ) کی سربراہی میں ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ کے مطابق لیز پر حاصل کی گئی سرکاری زمین اصل مقاصد کی بجائے دیگر کاروباری مفادات کے لئے استعمال ہو رہی تھی ۔ جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :