کراچی آپریشن جرائم کے خاتمے تک جاری رہے گا، آپریشن صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے،ترجمان رینجرز

رینجرزنے صرف جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہواہے ، رینجرزکے پاس ایسا کوئی شخص نہیں ہے جو لاپتہ ہو،کرنل طاہر

بدھ 12 اگست 2015 23:12

کراچی آپریشن جرائم کے خاتمے تک جاری رہے گا، آپریشن صرف جرائم پیشہ افراد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) پاکستان رینجرزسندھ نے کہاہے کہ کراچی آپریشن جرائم کے خاتمے تک جاری رہے گا،کراچی آپریشن صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے بدھ کو جاری اعلامیئے میں ترجمان رینجرزکرنل طاہر نے کہاکہ رینجرزنے صرف جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہواہے ، رینجرزکے پاس ایسا کوئی شخص نہیں ہے جو لاپتہ ہو۔انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈکارروائیاں جاری ہیں اور جرائم کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ رینجرزنے کسی بھی بے قصور شخص کو گرفتار نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :