سعودی حکام نے غیر قانونی طورپر مقیم 100پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

بدھ 12 اگست 2015 22:16

سعودی حکام نے غیر قانونی طورپر مقیم 100پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء )سعودی حکام نے غیر قانونی طورپر مقیم 100پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا ۔ مذکورہ پاکستانیوں کو سعودی ایئر لائنز کی پروا ز کے ذریعے گزشتہ روز جدہ سے لاہو رپہنچادیاگیا ۔

(جاری ہے)

امیگریشن حکام کے مطابق سعودیہ سے واپس بھجوائے جانے والے مذکورہ پاکستانی عمرہ کی غرض سے روانہ ہوئے تھے تاہم انہوں نے وہاں پر غیر قانونی طور پرمزدور ی شروع کردی تھی جنہیں سعودی عرب نے جیلوں میں رکھے جانے کے بعد گزشتہ روز واپس بھجوادیاگیا ۔