استعفوں کا فیصلہ آپ کہیں تو ابھی واپس لے لیتا ہوں، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 اگست 2015 16:49

استعفوں کا فیصلہ آپ کہیں تو ابھی واپس لے لیتا ہوں، ایم کیو ایم کے قائد ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 اگست 2015 ء) : نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مولانا مودودی، سقراط اور الطاف حسین ایک ہی پیدا ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ےا ستعفے منظور کر لیے گئے ہیں. اگر آپ حکم کریں تو استعفوں کا فیصلہ ابھی واپس لے لیتا ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ بر طانیہ نے اس خطے کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا اگر ایسا نہ ہوتا تو انڈیا پر ہماری حکومت ہوتی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ک یہ ملک نہ تو زرداری کا ہے نہ نوازشریف کا یہ ملک 20 کروڑ عوام کا ہے . اسٹیبلشمنٹ کے رویے کو دیکھ کر آئندہ کوئی بھی فیصلہ کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں رابطہ کمیٹی کہے گی تو ہی حصہ لیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ رینجرز اور راحیل شریف سے اپیل ہے کہ ایمانداری سے آپریشن کریں اور بلا وجہ کسی کو نہ ماریں تو زخم بھر جائیں گے. کچھ لوگ وہ بھی قریب آئیں تو ہم بھی قریب ہوں گے. الطاف حسین نے کہا کہ اگر میں بھی چور ہوں تو مجھے بھی لٹکا دیا جائے. میں پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہوں.