کلین اینڈ گرین کراچی مہم کے تحت نارتھ کراچی زون میں اسپرے کیا گیا

منگل 11 اگست 2015 23:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) وزیربلدیات سندہ کی خصوصی ہدایت پربلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی )نے باقاعدہ مرحلہ وار کراچی کے چھ ڈسٹرکٹس میونسپل کارپویشنز کے18زونز میں محکمہ میونیسپل سروسز کے ایم سی کے تحت اپنے فیومیگیشن اسکورڈ کے ہمراہ سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ میونیسپل سروسز مسعود عالم کی سربراہی میں ڈائریکٹر فیومیگیشن ڈاکٹر منصور شیخ اور فوکل پرسن ڈاکٹر حامد مصطفی کی نگرانی میں ڈی ایم سی سینٹرل کے نارتھ کراچی زون میں کلین اینڈ گرین کراچی مہم کے سلسلے میں ملیریا ڈینگی ودیگر وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے شروع کی جانے والی خصوصی اسپرے مہم کے پانچواں راؤنڈ کے سلسلے میں ڈائر یکٹر ہیلتھ ندیم حیدرڈپٹی ڈائر یکٹر ہیلتھ حسام جیلانی کی خصوصی نگرانی میں بلدیہ وسطی کراچی کے نارتھ کراچی زون میں ا سپرے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر عائشہ ابڑو ،میونسپل کمشنر کمال مصطفی فوکل پرسن اکبر حسین نے دیگر کے ہمراہ بلدیہ وسطی کراچی کے نارتھ کراچی زون میں اسپرے مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پردیگر سینیٹیشن افسران بھی موجود تھے۔بلدیہ وسطی کراچی کے نارتھ کراچی زون کی تمام یونین کونسلوں میں سینیٹیشن اسٹاف کی نگرانی میں اسپرے کی گاڑیاں روانہ کیں ۔ بلدیہ وسطی کراچی کے نارتھ کراچی زون کے تمام علاقوں خصوصاً ندی ،نالوں اور نشیبی علاقوں پر جر اثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا فیومیگیشن ہیلتھ کے اعلامیہ کے تحت کہا گیا ہے کہ کراچی کی چھ ڈی ایم سیز کے ہرزون میں60گاڑیوں سے اسپرے کیا جارہا ہے اور ہر زون کی تما م یونین کونسلوں میں لگاتار گاڑیاں روانہ کی جارہی ہیں جن علاقوں میں بڑی مشینیں پہنچ نہیں پاتی وہاں دستی اسپرے مشینوں سے اسپرے کیا جارہا ہے اس کے علاوہ عوامی شکایات اور 1339پر کی جانے والی شکایات پر بھی اسپرے کیا جارہا ہے جبکہ شہر کے دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر اسپرے کیا جارہا ہے شہر بھر کی بڑی بڑی اسپتالوں میں بھی خصوصی اسپرے کیا جارہا ہے ۔

اعلامیہ میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسپرے کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھاپ کر رکھیں اور اسپرے ٹیموں سے تعاون کریں اگر کسی علاقے میں اسپر ے نہ کیا گیا ہو تو اس کی شکایت 1339پر درج کرائیں۔

متعلقہ عنوان :