ایران پر پابندیاں ہٹنے سے اگلے سال خام تیل مزید 10 ڈالر فی بیرل سستا ہوسکتا ہے: عالمی بینک

muhammad ali محمد علی پیر 10 اگست 2015 23:14

ایران پر پابندیاں ہٹنے سے اگلے سال خام تیل مزید 10 ڈالر فی بیرل سستا ..
تہران (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اگست 2015 ء) عالمی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران پر پابندیاں ہٹنے سے اگلے سال خام تیل مزید 10 ڈالر فی بیرل سستا ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ ایران پر پابندیاں ہٹنے سے اگلے سال خام تیل مزید 10 ڈالر فی بیرل سستا ہوسکتا ہے۔ پابندیاں ہٹنے کے باعث ایران اپنی تیل کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کی پوزیشن میں آجائے گا۔ ایران پر پابندی ہٹنے سے برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ یاد رہے کہ اس وقت خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں موجودہ قیمت 45 ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :