`پی پی سینیٹر کے بیٹے نے سود پر رقم دیکرشہری کوپھنساکررکھ دیا ،شہری اسلام آباد پولیس کے پاس دادرسی کے لیے پہنچ گیا،آئی جی سے درخواست `

پیر 10 اگست 2015 23:06

`پی پی سینیٹر کے بیٹے نے سود پر رقم دیکرشہری کوپھنساکررکھ دیا ،شہری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر کے بیٹے نے سود پر رقم دیکرشہری کوپھنساکررکھ دیا ہے ۔شہری اسلام آباد پولیس کے پاس دادرسی کے لیے پہنچ گیاد ر خواست گزار نثار احمد نے آئی جی طاہر عالم کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مجھے پیسوں کی اشد ضرورت تھی میرے جاننے والے پیپلز پارٹی کے سینیٹر سیف اﷲ بنگش اور ان کے بیٹے شوکت اﷲ بنگش سے ملاقات ہوئی جن سے میں نے پندرہ کروڑ روپے تین ماہ کے لیے ادھار پر لیے جنھوں نے تین ماہ کا وقت دیتے ہوئے مجھے کہا کہ دو کروڑ ستر لاکھ روپے سود کے لیے جائیں گئے تب ادھار کی رقم ملے گی ۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ مجبوری کی وجہ سے میں نے رقم وصول کر لی اور واپسی کی مد میں سترہ کروڑ ستر لاکھ روپے کا بطور گارنٹی چیک اور میری بیس کروڑ روپے سے زائد جائیداد کے اصل کاغذات بھی لے لیے بعدازاں پیپلز پارٹی کے سینیٹر سیف اﷲ بنگش اور بیٹے شوکت اﷲ بنگش نے رقم نہ دینے کی وجہ سے جائیداد اپنے نام کروا لی اور چیک واپس کرنے کی بجائے چیک ڈس آنر کرا کر میرے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بھی درج کروا دیا اور کوہسار پولیس نے میرے خلاف بارہ جولائی 2007کو درج کیے گئے مقدمہ نمبر 242میں بے گناہ قرار دے کر خانہ نمبر دو میں رکھ دیا اور چالان عدالت میں جمع کرا دیا ،شہری نے اپنی درخواست میں مزید تحریر کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سینیٹر سیف اﷲ بنگش اور بیٹا شوکت اﷲ بنگش اب مجھ سے مزید چار کروڑ روپے بطور سود مانگ رہے ہیں اور نہ دینے کی مد میں دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سیف اﷲ بنگش کا بیٹا شوک اﷲ بنگش کروڑ وں روپے کے فراڈ کیس میں لاہور نیب نے گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ بھی لے لیا ہے ۔آئی جی اسلام آباد کو دی جانے والی درخواست پر لیگل رائے بھی مل گئی ہے جس میں لیگل ڈیپارٹمنٹ نے لکھ بھیجا ہے کہ فوجداری ایکٹ کی دفعہ 406کے تحت مقدمہ درج کیا جائے مگر اس کے باوجود ماڈل پولیس نے سیاسی جماعت سے وابستگی ہونے کی وجہ سے دونوں باپ بیٹے کے خلاف ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے `

متعلقہ عنوان :