قصور واقعے کے بعد مانانوالہ میں خاتون سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنا کر پھیلانے کا کیس سامنے آگیا

muhammad ali محمد علی پیر 10 اگست 2015 23:05

قصور واقعے کے بعد مانانوالہ میں خاتون سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنا کر ..
مانانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اگست 2015 ء) قصور واقعے کے بعد مانانوالہ میں خاتون سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنا کر پھیلانے کا کیس سامنے آگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مانانوالہ کے علاقے میں ایک خاتون سے زیادتی کرنے کے بعد زیادتی کی ویڈیو کو پھیلانے کا کیس سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

مانانوالہ میں 5 بااثر افراد کی جانب سے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد اس کی ویڈیو بنا کر خاتون کو بلیک میل کیا جاتا رہا ان سے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جاتا رہا۔ خاتون کی جانب سے رقم فراہم نہ کرپانے کے باعث مجرمان نے خاتون کی ویڈیو کو پھیلا دیا۔ پولیس کی جانب سے مجرمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔