الطاف حسین کو زیادہ سے زیادہ آرام کی ضرورت ہے وہ دن کے اوقات میں تقاریر کیا کریں

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا الطاف حسین کو مشورہ

پیر 10 اگست 2015 22:47

الطاف حسین کو زیادہ سے زیادہ آرام کی ضرورت ہے وہ دن کے اوقات میں تقاریر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ مستقبل میں لندن کی سیاست کراچی پر اثر انداز نہیں ہوگی،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو زیادہ سے زیادہ آرام کی ضرورت ہے، ان کے لئے مشورہ ہے کہ وہ دن کے اوقات میں تقاریر کیا کریں، انھوں نے کہا کہ مستقبل میں لندن کی سیاست کراچی کے حالات پر اثر اندار نہیں ہو گی، منظور وسان کا پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ 2018 تک انتظار کریں۔