مرد ہاتھ نہ لگائے، باپ نے بیٹی کو ڈوبنے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 10 اگست 2015 22:06

مرد ہاتھ نہ لگائے، باپ نے بیٹی کو ڈوبنے دیا

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اگست 2015 ء) دبئی میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کو صرف اس لیے ڈوبنے دیا کیونکہ وہ کسی مرد کو اپنی بیٹی کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں دے سکتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیٹی اپنے والد کی انا کے سامنے اپنی زندگی کی بازی ہار بیٹھی۔دبئی ساحل پر ایک شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریح کیلئے آیا اور اس دوران اپنے بچوں کے ہمراہ سمندر میں نہانے لگا۔

(جاری ہے)

اسی دوران اس شخص کی 20 سالہ بیٹی گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے ڈوبنے لگی۔ لڑکی کو ڈوبتا دیکھ کر ساحل پر موجود 2 ریسکیو اہلکار لڑکی کو بچانے کیلئے آئے تاہم لڑکی کے والد نے انہیں اپنی بیٹی کو بچانے نہ دیا۔اور اسی دوران لڑکی سمندر کی لہروں کی نظر ہوگئی۔ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ اگر اس کی بیٹی کو کسی مرد نے ہاتھ لگایا تو وہ اپنی عزت کھو بیٹھی گی۔ اس واقع کے بعد دبئی پولیس کی جانب سے اس شخص کو حراست میں لے کر اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔