قصور واقعے کے بعد فاٹا سے بھی بدفعلی کا الزام سامنے آگیا

muhammad ali محمد علی پیر 10 اگست 2015 21:32

قصور واقعے کے بعد فاٹا سے بھی بدفعلی کا الزام سامنے آگیا

فاٹا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اگست 2015 ء) قصور واقعے کے بعد فاٹا سے بھی بدفعلی کا الزام سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے شرمناک اسکینڈل کے بعد فاٹا سے بھی بدفعلی کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا کے مشہور فٹبالر یاسر آفریدی نے ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا پر بدفعلی کے دباوَکا الزام عائد کیا ہے۔ یاسر آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا نے انٹرنیشنل ٹور دلوانے کیلئے بدفعلی کیلئے دباوَ ڈالا۔ انکار پر ڈائریکٹر سپورٹس نے سکالر شپ نہ دی۔یاسر شاہ نے گورنر خیبرپختونخواہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں انصاف دلائیں۔

متعلقہ عنوان :