کراچی میں آپریشن ایم کیو ایم کیخلاف نہیں کیا جارہا ہے: وزیر داخلہ چوہدی نثار

muhammad ali محمد علی پیر 10 اگست 2015 19:05

کراچی میں آپریشن ایم کیو ایم کیخلاف نہیں کیا جارہا ہے: وزیر داخلہ چوہدی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اگست 2015 ء) وزیر داخلہ چوہدی نثار کا کہنا ہے کہ کراچی میں آپریشن ایم کیو ایم کیخلاف نہیں کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن ایم کیو ایم کیخلاف نہیں کیا جارہا ہے۔ کراچی آپریشن پر تمام جماعتیں متفق تھیں۔

(جاری ہے)

نہ رینجرز، نہ فوج اور نہ ہی ایوان ایم کیو ایم کیخلاف ہے۔

مسئلہ رینجرز، فوج اور ایوان کا نہیں بلکہ الطاف حسین کی تقاریر کا ہے۔تاہم اس کے باوجود تمام باتیں بیٹھ کر حل کرنے کو تیار ہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں کہ ایم کیو ایم کے رہنماوَں کا الطاف حسین کے بیانات پر کوئی کنٹرول نہیں تاہم ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ الطاف حسین کو سمجھائیں۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جو اعداد و شمار بتائے جاتے ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔

متعلقہ عنوان :