Live Updates

ہم بجلی سستی کریں گے اور لوڈشیڈنگ بھی ختم کریں گے: عمران خان

muhammad ali محمد علی پیر 10 اگست 2015 18:31

ہم بجلی سستی کریں گے اور لوڈشیڈنگ بھی ختم کریں گے: عمران خان

ہری پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اگست 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم بجلی سستی کریں گے اور لوڈشیڈنگ بھی ختم کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور کے علاقے غازی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک غدار اور دہشت گرد جماعت ہے۔ خیبرپختونخواہ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے بجلی کی قیمت دگنی کر دی ہے جبکہ خیبرپختونخواہ میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔لوڈشیڈنگ کیخلاف وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اپنی کابینہ کے ساتھ اسلام آباد جاکر احتجاج کریں۔ ہم حکومت میں آکر بجلی سستی کریں گے اور لوڈشیڈنگ بھی ختم کریں گے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے ہسپتالوں اور یونیورسٹیوں کو ٹھیک کرنا ہے، اگلے 6 ماہ میں اس حوالے سے واضع تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :