لاہور : ایم کیو ایم لاہور کے زونل انچارج مقصود اعوان نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا ملک دمشن چہرہ عیاں ہو گیا۔ مقصود اعوان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اگست 2015 16:22

لاہور : ایم کیو ایم لاہور کے زونل انچارج  مقصود اعوان نے ایم کیو ایم ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اگست 2015ء) : ایم کیو ایم لاہور کے زونل انچارج مقصود اعوان نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کر دیا. تفصیلات کے مطابق مقصود اعوان نے ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کیا ہے. مقصود اعوان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کا ملک دشمن چہرہ عیاں ہو گیا ہے.

(جاری ہے)

پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف کوئی پراپیگنڈہ برداشت نہیں کریں گے. انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مہاجروں کو پنجابیوں اور پشتونوں سے لڑوایا. ہم مسلح افواج، پولیس، رینجرز اور پاکستان کے ساتھ ہیں. الطاف حسین کے بھارت کو حملے کی دعوت نے ان کا ایجنڈا واضح کر دیا ہے. واضح رہے کہ مقصود اعوان این اے 120 سے ایم کیوایم کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں.

متعلقہ عنوان :