لاہور ، اسلام آباد، سوات اور پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اگست 2015 15:13

لاہور ، اسلام آباد، سوات اور پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 10 اگست 2015ء) : اسلام آباد، آزاد کشمیر، سوات ، پارا چنا، سر گودھا، خیبر پختونخواہ ، نوشہرہ، غذر، لوئر دیر، ہری پور، راولپنڈی سمیت ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے. زلزلے کے جھٹکے ایبٹ آباد اور لاہور میں بھی محسوس کیے گئے.

(جاری ہے)

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے. تاہم ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی ہے. جبکہ زلزلے کی گہرائی 200 کلو میٹر تھی ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان اور افغانستان کا سر حدی علاقہ بتایا گیا ہے. دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں بھی محسوس کیے گئے.