ہنگو : کالعدم تنظیم کے 12 شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اگست 2015 11:04

ہنگو : کالعدم تنظیم کے 12 شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دئے۔

ہنگو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اگست 2015 ء):کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 12 شدت پسندوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو سیکیورٹی اہلکاروں کے سپرد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ہنگو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 12 شدت پسندوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو سکیورٹی اہلکاروں کے سپرد کردیا ہے۔ ہتھیار ڈالنے والے شدت پسندوں کا تعلق ٹی ٹی پی اور اورکزئی ایجنسی کے اسلم فاروقی گروپ سے ہے اور مذکورہ لوگ دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔