سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو قصور واقعے کی تفصیلی رپورٹ کمیٹی کو جمع کرانیکی ہدایت کر دی،عوام جنسی تشدد سکینڈل کے ثبوت منظر عام پر لاکرانصاف کا عمل مکمل کرنے میں حکومت اور اداروں کا ساتھ دیں ‘ رحمن ملک

اتوار 9 اگست 2015 23:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو قصور واقعے کی تفصیلی رپورٹ کمیٹی کو جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

رحمن ملک نے عوام سے قصور میں ہونے والے جنسی تشدد سکینڈل کے ثبوت منظر عام پر لانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوام میں سے کسی کے پاس اس واقعے کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی ثبوت ہے تو وہ اسے بلاجھجک سامنے لائیں اور انصاف کا عمل مکمل کرنے میں حکومت اور اداروں کا ساتھ دیں ۔ رحمن ملک نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ کمیٹی کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :