ایم کیو ایم نے پارٹی رہنما روف صدیقی کی تنظیمی رکنیت معطل کر دی، پارٹی اجلاس، جلسے یا اجتماع میں شرکت پر پابندی

اتوار 9 اگست 2015 15:35

ایم کیو ایم نے پارٹی رہنما روف صدیقی کی تنظیمی رکنیت معطل کر دی، پارٹی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء) ایم کیو ایم نے پارٹی رہنما روف صدیقی کی تنظیمی رکنیت معطل کر دی ۔ روف صدیقی ایم پی اے کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹی نے مشترکہ اجلاس کے بعد روف صدیقی کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر رو¿ف صدیقی کی رکنیت معطل کی گئی ۔اعلامیے کے مطابق روف صدیقی پارٹی اجلاس، جلسے یا اجتماع میں شرکت نہیں کر سکیں گے تاہم بحیثیت رکن سندھ اسمبلی وہ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :