پاکستان اچھے اور برے طالبان میں تمیز نہیں کرتا ٗ سب کے خلاف کارروائی جاری ہے ٗمشیر خارجہ سرتاج عزیز

مشیر خارجہ کا بیان امریکی حکام کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی پر سامنے آیا

اتوار 9 اگست 2015 13:28

پاکستان اچھے اور برے طالبان میں تمیز نہیں کرتا ٗ سب کے خلاف کارروائی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء) پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان اچھے اور برے طالبان میں تمیز نہیں کرتا ٗ سب کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ کا یہ بیان امریکی حکام کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی پر سامنے آیا ایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتا ہے اور اچھے برے طالبان کے درمیان فرق روا نہیں رکھتا سب کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے -