تحقیقاتی کمیٹی نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی رپورٹس بے بنیاد قرار دے دیں،قصور میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کا کوئی معاملہ رپورٹ نہیں ہوا ٗ رانا ثناء اﷲ ،قصور میں دو گروپوں کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا ہے ،دونوں ایک دوسرے کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرواتے ہیں ٗصوبائی وزیر

اتوار 9 اگست 2015 13:27

تحقیقاتی کمیٹی نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی رپورٹس بے بنیاد قرار دے دیں،قصور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء) حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی جسے قصور میں بااثر افراد کی جانب سے بچوں کے ساتھ ریپ کی تحقیقات کا معاملہ سونپا گیا تھا نے اپنی رپورٹ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے سینئر وزیر رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ قصور میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کا کوئی معاملہ رپورٹ نہیں ہوا ٗقصور میں دو گروپوں کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا ہے ،دونوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرواتے ہیں انہوں نے بتایا کہ آٹھ سال قبل بچوں سے زیادتی اور فلم بندی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں جن کے بعد کیسز رجسٹر کیے گئے تھے ٗ ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔