قصور میں زیادتی کا شکار بچوں کے والدین کے لرزہ خیز انکشافات

muhammad ali محمد علی اتوار 9 اگست 2015 00:37

قصور میں زیادتی کا شکار بچوں کے والدین کے لرزہ خیز انکشافات

قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اگست 2015 ء) قصور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور شرمناک اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا سے ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس میں گزشتہ 10 سال سے ایک گینگ بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی ویڈیو بنا کر بچوں کے والدین کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بٹور رتا رہا ہے۔

اس حوالے سےایک دکھیاری ماں نے بتایا کہ اس نے زیادتی کا شکار بچے کی ویڈیو ضائع کرنے کےلئے بلیک میلرز کو اپنا زیور بیچ کر چھ لاکھ روپے ادا کیے ۔ایک دس سالہ بچے نے بتایا کہ وہ گن پوائنٹ پر ان جرائم پیشہ عناصر کی زیادتی کا شکار ہوا۔ایک اور متاثرہ بچے کی ماں نے بتایا کہ گاوَں میں ہر بچہ ان لوگوں کی زیادتی کا شکار ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک اور لڑکے نے بتایا کہ 2006 میں جب وہ نو سال کا تھا تو اس گینگ کے ہتھے چڑھا اور زیادتی کا شکار ہوا ۔

ایک اور دس سالہ بچی کے والدین کا کہنا تھاکہ ان کی بچی کو اسکول یونیفارم میں زیادتی کا نشانہ بناکر فلمایا گیا پھر انہیں بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے ہتھیائے گئے تاہم پھر اس گینگ نے ان کی بچی کی ویڈیو ضائع نہیں کی۔ایک بچے نے بتایا کہ گینگ میں شامل شیرازی نامی شخص اسکائپ پر بیرون ملک کسی کو ویڈیو فراہم کرنے اور اس کے بدلے رقم کی بات کررہا تھا۔