وسیم اکرم پر کراچی میں فائرنگ کا مرکزی ملزم عامر بٹ گرفتار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 اگست 2015 23:55

وسیم اکرم پر کراچی میں فائرنگ کا مرکزی ملزم عامر بٹ گرفتار

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اگست 2015 ء) وسیم اکرم پر فائرنگ کا مرکزی ملزم عامر بٹ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق لیجنڈ سابق کرکٹر وسیم اکرم پر گزشتہ دنوں کراچی کی کارساز روڈ پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم عامر بٹ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم عامر بٹ کو کس علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے اس بات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ایسٹ کراچی باقائدہ پریس کانفرنس کرکے تمام تفصیلات سامنے لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :