ایم کیو ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار، 17 رہنماوَں کی پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 اگست 2015 23:06

ایم کیو ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار، 17 رہنماوَں کی پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اگست 2015 ء) ایم کیو ایم کے 17 رہنماوَں کی پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ ایم کیو ایم کے 17 رہنماوَں کی جانب سے پارٹی کو چھوڑ جانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے 17 رہنماوَں کے پارٹی کے موجودہ قائد الطاف حسین سے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں جس کے بعد یہ رہنما پارٹی چھوڑ کر بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گزشتہ دنوں الطاف حسین کی جانب سے بھی متعدد رہنماوَں کا پارٹی کو چھوڑ جانے کا شکوہ کیا گیا تھا جبکہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی ایم کیو ایم کے 17 ارکان صوبائی اسمبلی غیر حاضر تھے۔اس حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما سلمان بلوچ کی جانب سے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بھی اعتراف کیا گیا تھا کہ متحدہ کے کئی ساتھی الطاف حسین اور پارٹی کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔جن رہنماوَں کے پارٹی چھوڑ جانے کی خبریں زیر گردش ہیں ان میں فیصل سبزواری، خوش بخت شجاعت، بابر غوری، ارم عظیم فاروقی، ڈاکٹر صغیر احمد کے نام نمایاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :