بھارتی سیکورٹی ادارے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود بھی چندا کو پاکستانی ثابت نہ کرسکے

ہفتہ 8 اگست 2015 15:58

بھارتی سیکورٹی ادارے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود بھی چندا کو پاکستانی ..

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) بھارتی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود چندا نامی خاتون کو پاکستانی ثابت نہ کرسکیں اور اپنے فلاپ ڈرامے کو نیا رنگ دینے کے لئے پولیس نے عدالت سے پولی گرافکس ٹیسٹ کی اجازت مانگ لی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر پولیس نے چندا کو مقامی عدالت میں پیش کیا اور کہا کہ چندا کی شناخت کے حوالے سے کوئی پیش رفت نھیں ہو سکی ہے لہذا اس کے ریمانڈ میں مزید 4 روز کا اضافہ کیا جائے اور اس کے پولی گرافکس ٹیسٹ کی اجازت دی جائے تاکہ چندا شہریت کے حوالے سے پتہ لگایا جا سکے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے چندا کے ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کرتے ہوئے اس کے پولی گرافکس ٹیسٹ کی بھی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے چندا نامی خاتون کو 15 روز قبل جالندھر سے گرفتار کر کے الزام عائد کیا تھا کہ چندا کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن بھارتی حکام اب تک اس حوالے سے کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نھیں کر سکے۔

متعلقہ عنوان :