دبئی سے لاہور دوران پرواز وزیر اعظم کے نواسے کے جوتے چوری

ہفتہ 8 اگست 2015 12:39

دبئی سے لاہور دوران پرواز وزیر اعظم کے نواسے کے جوتے چوری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست2015ء) وزیراعظم نواز شریف کے نواسے کے جوتے چوری ہوگئے۔ مقامی اخبار کے مطابق جنید دبئی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 کے ذریعے آرہے تھے، دوران پرواز جوتے اتار کر بیٹھے، لینڈنگ کے وقت پہننے لگے تو غائب تھے۔

(جاری ہے)

شکایت پر عملے اور سول ایوی ایشن کی دوڑیں لگ گئیں لیکن دو گھنٹے کی تلاش کے باوجود جوتے نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :