میانوالی : وزیر اعظم نواز شریف نے عیسی خیل کی بحالی کے لئے 20 کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

امداد سے جانی نقصان کی تلافی تو نہیں ہو سکتی تاہم لواحقین کی مدد ضرور کی جا سکتی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا سیلاب متاثرین سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 8 اگست 2015 11:31

میانوالی : وزیر اعظم نواز شریف نے عیسی خیل کی بحالی کے لئے 20 کروڑ روپے ..

میانوالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نے عیسیٰ خیل کی بحالی کے لیے بیس کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔ سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے۔ یہاں آ کر خود سیلاب کی صورتحال دیکھ رہا ہوں۔ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے۔

سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ حکومت امداد کے لیے معاوضہ دے بھی دے تو جانی نقصان کا کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پسماندہ علاقوں کو بھی ترقی یافتی علاقوں کی صف میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومت گھر گھر خوشحالی لانے کے لئے کوشاں ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری کا راستہ یہاں سے گزرتا ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے یہاں ترقی ہو گی اور خوشحالی بھی آئے کیونکہ اس منصوبے سے یہاں رہنے والے افراد کو روزگار ملے گا۔ پہاڑی علاقوں میں طغیانی اور بارشوں کی زیادتی کے باعث سیلاب آیا. ان کا کہنا تھا کہ نالوں کی طغیانی سے بچاؤ کے لیے ایک ارب 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی. نالوں کی بحالی کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ آج کا پاکستان دو سال پہلے کے پاکستان سے بہت بہتر ہے.