سابق آئی جی اسلام آبادآفتاب چیمہ کے خلاف انکوائری مکمل ، الزام ثابت نہیں ہوسکا

آفتاب چیمہ پرپی ٹی آئی دھرنے کے دوران وزارت داخلہ حکم نہ ماننے کاالزام تھا، رپورٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوارسال

جمعہ 7 اگست 2015 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) سابق آئی جی اسلام آبادآفتاب چیمہ کے خلاف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق آئی جی اسلام آبادآفتاب چیمہ پرکوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا،ڈی جی ایف آئی اے اکبرہوتی نے سابق آئی جی آفتاب چیمہ کے خلاف رپورٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوارسال کردی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آفتاب چیمہ پرڈسپلن کی خلاف ورزی ثابت نہیں ہوتی ،آفتاب چیمہ پرپی ٹی آئی دھرنے کے دوران وزارت داخلہ حکم نہ ماننے کاالزام تھا،جس پرحکومت نے آفتاب چیمہ کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کوانکوائری آفیسرمقررکیاتھا۔

متعلقہ عنوان :