کراچی، حکومت نے صوبے بھرمیں سکول بسوں اورویگنوں پرگیس سلنڈرکے استعمال پرفوری پابندی عائدکردی

جمعہ 7 اگست 2015 22:54

کراچی، حکومت نے صوبے بھرمیں سکول بسوں اورویگنوں پرگیس سلنڈرکے استعمال ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) حکومت سندھ نے صوبے میں تمام اسکول بسوں اور وینز میں گیس سیلنڈر کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے، اس ضمن میں جمعہ کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں اسکول بسوں اور ویگنوں میں سی این جی اور ایل پی جی کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے، اسکول ٹرانسپورٹ صرف پٹرول یا ڈیزل پر چلائی جاسکتی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :