ریحام خان بے نطیربھٹوکی متبادل نہیں ہوسکتیں، عوام کا ملا جلا رد عمل

جمعہ 7 اگست 2015 22:54

ریحام خان بے نطیربھٹوکی متبادل نہیں ہوسکتیں، عوام کا ملا جلا رد عمل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کی اہلیہ ریحام خان کے ہری پورجلسہ عام سے خطاب پرعوام نے ملے جلے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ریحام خان بے نطیربھٹوکی متبادل نہیں ہوسکتیں،ایک سروے رپورٹ کے مطابق ریحام خان کے دھواں دارخطاب پرچالیس فیصدلوگوں نے ریحام خان کے بارے میں اچھاسیاستدان بننے بارے رائے دی ،تاہم لوگوں کایہ بھی کہناتھاکہ ریحام خان بے نظیربھٹوکامتبادل نہیں ہوسکتی ،جبکہ وہ ایک اچھی اینکرپرسن ہونے کے ناطے اچھی سیاستدان بھی بن سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء رپورٹ کے مطابق ریحام خان نے ہری پورجلسے میں ہندکوزبان کابھی استعمال کیا۔ان کی معاون نے انکی کان میں کہاکہ جلسے میں زیادہ ترپٹھان لوگ موجودہیں جس کے بعدپشتوزبان میں بولیں ۔انہوں نے تین زبانوں اردو،پشتوراورہندکومیں خطاب کیا

متعلقہ عنوان :