Live Updates

پیر کو نئے باب کا آغاز کریں گے ،پی ٹی آئی کا اسمبلی میں ڈیسک بجا کر ویلکم کریں گے ،پرویز رشید

تمام باتیں در گز ر کر چکے ہیں، ہماری سیاست ردعمل کی نہیں ہے دہشت گردی ‘ بجلی بحران ‘ بے روزگاری ‘ شاف نظام اور گڈ گورننس اصل اپوزیشن ہے حزب اختلاف ایسے مسائل پر اپوزیشن کرے، انٹرویو

جمعہ 7 اگست 2015 22:14

پیر کو نئے باب کا آغاز کریں گے ،پی ٹی آئی کا اسمبلی میں ڈیسک بجا کر ویلکم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پیر کے روز پرانے باب کو ختم کرکے نئے باب کا آغاز کریں گے اور تحریک انصاف کا اسمبلی میں ڈیسک بجا کر ویلکم کریں گے، تمام باتیں در گز ر کر چکے ہیں ہماری سیاست ردعمل کی نہیں ہے، دہشت گردی ‘ بجلی بحران ‘ بے روزگاری ‘ شاف نطام اور گڈ گورننس حقیقی اپوزیشن ہے، حزب اختلاف ایسے مسائل پر اپوزیشن کرے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اپنے ایک انٹرویو میں تحریک انصاف پر رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صبح کا بھولا شام کو گھر لوٹ آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے پی ٹی آئی اراکین کو اسمبلی میں ڈیسک بجا کرخوش آمدید کہیں گے ہم نے تمام باتیں درگزر کردیں کیونکہ ہماری سیاست ردعمل کی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جب جوڈیشل کمیشن بنایا تھا تو اس کا جو بھی فیصلہ آتا وہ تسلیم کرتے اور اگر ہمارے خلاف فیصلہ آتا تو ہم گھر چلے جاتے لیکن ہماری پارٹی نے درست فیصلہ کیا پرویز رشید نے کہا کہ اس وقت حقیقی اپوزیشن دہشت گردی ‘ بجلی بحران‘بے روزگاری ‘ شفاف نظام اور گڈ گورننس ہیں حزب اختلاف اب پیر سے ان تمام مسائل پر توجہ دے اور جہاں پر حکومت ڈی ریل ہو تو وہاں پر نشاندہی کرے ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ اب پیر کے روز قومی اسمبلی پرانے باب ختم اور نئے باب کھلیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات