معید پیرزادہ ابوظہبی میں کیوں گرفتار ہوئے، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

پیرزادہ خاندانی جائیداد کے کاغذات پر بستر مرگ پر پڑے والد سے زبردستی انگوٹھے لگوا تے پکڑے گئے ،ڈانٹنے پر ہسپتال نرس نے شکایت کی ، والد ہ کے قتل کے بعد تمام جائیدادمعید کے نام منتقل ہو ئی ، قتل کیس میں زیرتفتیش بھی رہے ، ٹی وی شوز میں بیٹھ کر اخلاقیات اور طرح طرح کے درس دینے والوں کا حقیقی چہرہ عیاں ہو گیا ، معیدٹی وی انتظامیہ اور عملے کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کرتے تھے ، معروف ٹی وی اینکر مبشر لقمان کا دعویٰ

جمعہ 7 اگست 2015 22:10

معید پیرزادہ ابوظہبی میں کیوں گرفتار ہوئے، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء ) معروف ٹی وی اینکرمبشر لقمان نے معید پیر زادہ کی ابوظہبی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد انکشاف کیاہے کہ وہ خاندانی جائیداد کے کاغذات پر بستر مرگ وینٹی لیٹر پر زندہ اپنے والد کے زبردستی انگوٹھے لگوا تے ہوئے پکڑے گئے ، معید پیرزادہ کی والد ہ کے قتل کے بعد اس کی تمام جائیدادمعید کے نام منتقل ہو ئی ،وہ والدہ کے قتل کی تحقیقات کے دوران زیرتفتیش بھی رہے ، ٹی وی شوز میں بیٹھ کر اخلاقیات اور طرح طرح کے درس دینے والوں کا حقیقی چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہو چکا ، اس سے پہلے بھی معید پیرزادہ جن ٹی وی چینلز پر کام کر چکے ہیں ان کی انتظامیہ اور عملے کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کرتے ہیں۔

جمعہ کو مبشر لقمان نے باغی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ معیدپیر زادہ خاندانی جائیداد کے کاغذات پر وینٹی لیٹر پر زندہ اپنے والد کے زبردستی انگھوٹھے لگوا رہے تھے اور اسی اثناء میں ہسپتال کی نرس مو قع پر پہنچ گئی پوچھنے پر نرس کو جواب دیا کہ خاندانی معاملات ہیں آپ دخل نہ دیں جس پر ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دے دی اور پولیس کے پوچھنے پر معید پیرزادہ مبینہ طور پر مکر گئے اور بیان دیا کہ وہ کسی قسم کا بھی انگھوٹھا نہیں لگوا رہے تھے جس پر سی سی ٹی وی کی فوٹیج دیکھی گئیں جس میں معیدپیرزادہ واضح طور پر پراپرٹی کاغذات پر انگھوٹھے لگوا رہے تھے جس پر پولیس نے ان کو اپنی حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کچھ سال قبل معید پیرزادہ کی والدہ کو بری طرح قتل کر دیا گیا تھا اور والدہ کی تمام جائیداد ان کے نام منتقل ہو گئی تھی اور والدہ کے قتل کی تحقیقات کے دوران موصوف کو ایک تحقیقاتی آفیسر نے تحقیقات میں بھی شامل کیا جس میں سے موصوف کو بے گناہ قرار دے دیا گیا تھا۔ٹی وی شوز میں بیٹھ کر اخلاقیات اور طرح طرح کے درس دینے والوں کا حقیقی چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہو چکا ہے اس سے پہلے بھی معید پیرزادہ جن ٹی وی چینلز پر کام کر چکے ہیں ان کی انتظامیہ کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :