Live Updates

پاکستان کا مستقبل صرف تحریک انصاف ہے : ریحام خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 اگست 2015 20:09

پاکستان کا مستقبل صرف تحریک انصاف ہے : ریحام خان

ہری پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اگست 2015 ء) ریحام خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف تحریک انصاف ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل صرف تحریک انصاف ہے۔تحریک انصاف کی طاقت نوجوان ہیں، وہ خاموش بالکل نہ رہیں۔

(جاری ہے)

عوام سوچیں ووٹ کس کو دینا ہے؟ لٹیروں کو یا پڑھے لکھوں کو؟ ووٹ صرف تبدیلی کو اور پڑھے لکھےلوگوں کو دیں۔

آپ بھابھی کو تحفہ دیں، بھابھی آپ کو تحفہ دیں گی۔ آپ کی تعلیم کی ذمہ داری آپ کی بھابھی پر ہے۔ خان اگر آپ کے مسئلے حل نہیں کرے گا تو گھر میں اس کیلئے مسائل ہو جائیں گے۔ عمران خان بیوی کی بات نہیں سنیں گے تو پھر کہاں جائیں گے۔آپ کے پاس خان بھی ہے، جوان بھی ہے اور بھابھی بھی ہے جو اور کسی جماعت کے پاس نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات