معروف اینکر پرسن معید پیرزادہ کو گرفتار کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 اگست 2015 19:49

معروف اینکر پرسن معید پیرزادہ کو گرفتار کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اگست 2015 ء) معروف اینکر پرسن معید پیرزادہ کو گرفتار کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ابوطہبی میں گرفتار ہونے والے پاکستانی اینکر پرسن معید پیرزادہ کو ہسپتال سے اپنے والد کی تیمارداری کے دوران گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

معید پیرزادہ اپنے والد سے کچھ کاغذات پر انگوٹھا لگوا رہے تھے جب ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کردی۔ بعد ازاں پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد معید پیرزادہ کو گرفتار کرلیا گیا۔