تحریک انصاف کے مر کزی رکن بختیار قصوری نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو مناظرے کا چیلنج دیدیا

جمعہ 7 اگست 2015 18:44

تحریک انصاف کے مر کزی رکن بختیار قصوری نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو مناظرے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی رکن بختیار قصوری نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو مناظرے کا چیلنج دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بختیار قصور کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں پورے پاکستان سے صرف 76عذرداریاں دائر کی گئیں تھیں اور انہوں نے ان 76عذرداریوں کی وجہ سے 87ہزار لوگوں کو فارغ کر دیا ۔انہون نے کہا کہ اس نو ماہ کی مسلسل تیاری کے بعد لسٹیں تیار کی گئیں اور انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جاسکا لیکن ان کے فیصلے کے نتیجے میں منتخب باڈیز ٹوٹ گئیں جس کہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔

متعلقہ عنوان :