کراچی آپریشن دہشتگردی کے اختتام کا آغاز ہے: لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار

جمعہ 7 اگست 2015 15:45

کراچی آپریشن دہشتگردی کے اختتام کا آغاز ہے: لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست2015ء) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ پر امن کراچی مضبوط پاکستان کی علامت ہے،شہری کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع رینجرز کودیں،ر ینجرز دشتگردی کیخلاف ہر اول دستہ ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ پاکستان کی راہ میں حائل رکاوٹ کو عبور کرنا ہے، دہشتگردی کیخلاف ہماری آخری کاوش اور منزل نہیں ۔

کراچی آپریشن دہشتگردی کے اختتام کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانیت کو فروغ دینا ہے، کراچی آپریشن مین رینجرز کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ، رینجرز سرحدوں کی حفاظت کر تی ہے ۔کراچی آپریشن غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہو رہا ہے۔انہوں نے پاسنگ آﺅٹ پریڈ مکمل ہونے پر نوجوانوں کو مبار کبا د دی ۔

متعلقہ عنوان :