اسلا م آباد : شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ ، پاکستان کی شدید مذمت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اگست 2015 14:31

اسلا م آباد : شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ ، پاکستان کی شدید ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اگست 2015ء) : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان پر امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں. ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ ڈرون حملے علاقائی سلامتی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں. مقامی آبادیوں پر ان حملوں کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں. ترجمان کے مطابق 6 اگست کو شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکتیں ہوئی. پاکستان علاقائی خود مختاری کے خلاف کسی بھی ایسے حملے کی مذمت کرتا ہے.