کراچی : سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف 3 مذمتی قراردادیں منظور کر لی گئیں، ایم کیو ایم اراکین کا ایوان میں‌ شور شرابا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اگست 2015 14:10

کراچی :  سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف 3 مذمتی ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اگست 2015ء) : اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا. سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف 3 قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں.

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین خے خلاف سندھ اسمبلی میں قراردادیں مسلم لیگ ن ، فنکشنل لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جسے ایوان میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے، قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کو وفاقی حکومت واپس پاکستان لائے اور اشتعال انگیز تقاریر اور فوج مخالف بیانات پر الطاف حسین کے خلاف کارروائی کی جائے.

قراردادوں میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بیانات کی بھی مذمت کی گئی. نند کمار، شفیع جاموت اور ثمر علی خان نے سندھ اسمبلی میں قراردادیں پیش کیں. دوسری جانب ایوان میں ایم کیوا یم کے اراکین نے قراردادوں کی منظوری کے وقت شدید احتجاج اور شور شرابا کیا.