حیدرآباد، آفس سپرنٹنڈنٹ کا تین افراد کی بازیابی کیلئے ٹنڈو جام تھانہ پر چھا پہ، مطلوب افراد ایک مقدمہ میں نامزد پائے گئے

جمعرات 6 اگست 2015 23:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کے حکم پر آفس سپرنٹنڈنٹ کا تین افراد کی بازیابی کے لئے ٹنڈو جام تھانہ پر چھا پہ، مطلوب افراد ایک مقدمہ میں نامزد پائے گئے۔

(جاری ہے)

گوٹھ مہرو خان پسیو کی رہائشی مسماةشہزادی نے ایس ایس پی حیدرآباد اور ایس ایچ او تھانا ٹنڈو جام کو فریق بناتے ہوئے اپنے شوہر اختیار علی دیور محمد ابرہیم اور اپنے کزن کرم علی کی بازیابی کی دائر کردہ درخواست میں کہا تھا کہ وہ غریب فیملی سے تعلق رکھتی ہے مورخہ 15 مئی کو شام 5 بجے کے قریب ایس ایچ او ٹنڈو جام پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گھر میں داخل ہوکر عرضدار کے شوہر دیور اور کزن کو زبردستی اٹھاکر لے گئے اور گھر میں موجود الماری سے 15000 ہزار روپے بھی لے گئے درخواست گزار علاقہ کے معززین کو لیکر تھانے گئی تو پولیس نے شوہر و دیگر کو چھوڑنے کے لئے 1 لاکھ روپے رشوت طلب کر رہی ہے بازیابی کی استدعا پر سیشن جج کے حکم پر ریڈ کمشنر کریم سہتو نے ٹنڈو جام تھانے پر چھاپہ مارا تاہم تینوں مطلوب افراد کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج تھا اور مقدمہ مے تینوں مطلوب افراد نامزد ملزمان تھے اور انکی تھنے کے روزنامچہ میں گرفتاری بھی تھی۔

متعلقہ عنوان :