میرا برطانوی خفیہ ایجنسی سے کوئی تعلق نہیں ،ریحام خان

جمعرات 6 اگست 2015 22:30

میرا برطانوی خفیہ ایجنسی سے کوئی تعلق نہیں ،ریحام خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس سے تعلق کو مستر دکرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ برطانیہ سے پاکستان آنے کے بعد یہاں ایسے لوگوں سے ملاقات ہوئی جن سے مل کر پاکستان کے بارے میں نظریہ تبدیل ہوا جس کے بعد پاکستان میں مستقل سکونت کا ارادہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پر الزام لگایا گیا کہ میں لندن پلان کا حصہ تھی یا میرا کسی خفیہ ایجنسی سے تعلق ہے جبکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :