سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے متنازعہ بیان کی شدید مذمت

جمعرات 6 اگست 2015 22:25

سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے متنازعہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے متنازعہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کی بھارت سے مدد لینے کے بیان کو کوئی بھی اچھا نہیں سمجھتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ بھارت سے ہمارا تعلق یہ ہے کہ وہ ہمارا دشمن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی کے بھائی اگر کرپشن میں ملوث ہے تو تحقیقات کرائی جائے، میجر جنرل خالد ظہیر اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد مظفر کے بارے میں پرویزمشرف نے کہا کہ دونوں اچھے افسران تھے، ان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔