پنجاب میں انسداد دہشتگردی کا ادارہ متحرک، 26 اشتہاری 200 مشتبہ افراد گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اگست 2015 22:16

پنجاب میں انسداد دہشتگردی کا ادارہ متحرک، 26 اشتہاری 200 مشتبہ افراد ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6 اگست 2015 ء) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے پنجاب میں انسداد دہشتگردی کا ادارہ متحرک ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انسداد دہشتگردی کے ادارے کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گزشتہ 2 دنوں میں خفیہ اداروں کی اطلاعات پر پنجاب کے مختلف مدارس پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چھاپے 12 شہروں کے مختلف مدارس پر مارے گئے ہیں۔ چھاپوں میں 26 اشتہاری اور 200 مشتبہ افراد کوگرفتار کیا گیا ہے۔چھاپے کے دوران مختلف مدارس سے مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے پھیلاوَ کا مواد بھی برآمد ہوا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان سےتفتیش جاری ہے۔ جن شہروں میں چھاپے مارے گئے ان میں لاہور، چنیوٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، جھنگ، ملتان، بھکر، بہاولپور اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :