افغان کچی بستی گرانے کا حکم دینے والے سی ڈی اے افسران کو دھمکیاں

نامعلوم افرادکی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہے،حکومت تحفظ فراہم کرے،سی ڈی اے افسران

جمعرات 6 اگست 2015 22:04

افغان کچی بستی گرانے کا حکم دینے والے سی ڈی اے افسران کو دھمکیاں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سیکٹرآئی الیون میں افغان کچی بستی گرانے والے سی ڈی اے افسران کو نامعلوم افرادکی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد افغان کچی بستی کو گرانے پر سی ڈی اے افسران نے اپنی ڈیوٹی کی مگر ڈیوٹی کے بدلے میں ان کو نامعلوم افراد کی دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے افسران نے اس سلسلے میں حکومت سے اپیل کی کہ نہ صرف سی ڈی اے افسران بلکہ آپریشن میں کام کرنے والے عملہ نے کچی بستی کو گرا کر صرف اپنی ڈیوٹی کی ہے اس لئے یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :